۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آستان عباسی کا قرآنی لغت نامہ شائع

حوزہ/ قرآنی لغت نامہ سید احمد حسینی اشکوری کی کاوشوں سے اور آستانہ عباسی کے اسلامک سائنس اسٹڈی مرکز کے تعاون سے شایع کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآنی لغت نامہ سید احمد حسینی اشکوری کی کاوشوں سے اور آستانہ عباسی کے اسلامک سائنس اسٹڈی مرکز کے تعاون سے شایع کیا گیا ہے۔ جسے قرآنی ریسرچ کرنے والوں کو مدد ملے گی۔

آستانہ عباسی کے سائنس اینڈ اسلامک اسٹڈی مرکز کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے الکفیل نے گفتگو میں کہا کہ یہ لغت نامہ علمی روش کے مطابق محققین کی مدد کے لیے تیار کی گیی ہے اور اس سے شیعہ علما کی کاوش سے وہ آگاہ ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس لغت نامے میں سورتوں کی تفسیر ، تفسیر آیات، اہلبیت علیہم السلام اور قرآن، قرآن اور وحی، فضیلت‌ قرآن، آداب تلاوت، ادعیہ قرآنی، تاریخ قرآن، اخلاق اور قرآن، علوم قرآنی، فقه قرآن جیسے موضوعات شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اس کا احساس ہوا کہ عربی کتاب خانوں میں لغت ناموں کی کمی ہے اور اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے چند لغت نامے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .